Main Menu

Wednesday, November 20th, 2019

 

ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 106 ہو گئی

ایران پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے حکومت مخالف احتجاج میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 106 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں اور احتجاج کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے ایرانی سیکیورٹی فورسز پر طاقت کے بے دریغ استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے


چین میں کوئلے کے کان میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک، 09 ذخمی

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی چین کے صوبے شانشی میں کوئلے کی ایک کان میں گیس بھرنے کے باعث خوفناک دھماکا ہوا ہے جس سے کان مکمل طور تباہ ہوکر دب گئی، ملبے تلے دب کر 15 کان کن ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے جب کہ 11 کان کن اپنی جانیں بچا کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 15 کان کنوں کی ہلاکت کی تصدیقRead More