Main Menu

Tuesday, February 18th, 2020

 

امارات نے عرب دنیا کے پہلے جوہری پلانٹ کا لائسنس جاری کردیا

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے عرب دنیا کے پہلے جوہری پاؤر پلانٹ کا لائسنس جاری کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابو ظہبی میں قائم ہونے والے البرکہ پاؤر پلانٹ کے چار ری ایکٹر ہوں گے اور اس سے 56ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔ پلانٹ کورین الیکٹرک پاؤر کارپوریشن(KEPCO) کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔ امارات کی فیڈرل اتھارٹی فور نیوکیلیئر ریگولیشن کے نائب چیئرمین حماد الکعبی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پلانٹ چلانے کے لیے نواہ انرجی کمپنی کو 60سال کا لائسنس جاریRead More


چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1800 سے زیادہ ہوگئی

بیجنگ: چین میں جان لیوا کورونا وائرس سے مزید 98 افراد ہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1868 جبکہ مریضوں کی تعداد 72 ہزار 436 ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے محکمہ صحت نے بتایا کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ ہوبئی میں ہوئیں جہاں 93 اموات ہوئیں جبکہ 5 ہلاکتیں ملک کے دیگر علاقوں میں ہوئیں۔ چینی حکام کے مطابق مزید 1886 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے باعث متاثرہ افراد کی کل تعداد 72 ہزار 436 ہوگئیRead More