Main Menu

Monday, February 24th, 2020

 

افغانستان میں10برس کے دوران ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ

جینیوا: اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 10برسوں میں افغانستان میں ہلاک اور زخمی ہونے والے عام شہریوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ تھی۔ ہفتے کوافغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کم ہے، جب کہ طالبان، افغان فورسز اور امریکی کارروائیوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔


پاکستان نے دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے بہت کوششیں کیں، چین

چین نے کہا ہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کی خاطر دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لئے بہت کوششیں کیں۔ چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے چین کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان کی مزید معاونت کے لئے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی سے متعلق فنانسنگ سسٹمRead More