Main Menu

Friday, April 24th, 2020

 

جرمنی میں مساجد 4 مئی سے کھولنے کا فیصلہ، مسلمانوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی

برلن: جرمنی نے تمام مساجد 4 مئی2020ء سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے ملک میں تمام مساجد 4 مئی2020سے کھولنے کا فیصلہ کر لیاہے، جرمنی میں آبادمسلم کمیونٹی کے لیے یہ بڑی خوشی کی خبر ہے، مساجد میں نماز با جماعت اور تراویح ہوں گی۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیشِ نظر جرمنی میں مساجد سمیت تمام عبادت گاہیں بند تھیں لیکن اب متعلقہ حکام نے 4 مئی سے مساجد اور دوسری عبادت گاہیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کےRead More


ایران نے پہلا فوجی سٹیلائٹ خلاء میں بھیج دیا

تہران: ایران نے ملک کا پہلا ملٹری سٹیلائٹ مدار پر بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو سطح زمین سے 425 کلو میٹر کی دوری پر مدار میں چکر لگا رہا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صحرائی علاقے سے قصد لانچرز کے ذریعے سطح زمین کے قریب مدار میں پہلا ملٹری سٹیلائٹ بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ ’’نور‘‘ نامی ملٹری سٹیلائٹ کو پاسداران انقلاب نے مدار میں بھیجا اور اس موقع پر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ یہ ملک کا پہلا ملٹری سٹیلائٹ ہے جو مدار تک پہنچا۔Read More


چین حساس تجربہ گاہوں تک رسائی دے، امریکا کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین سے حساس حیاتیاتی تجربہ گاہوں تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیک پومپو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا امکان مسترد نہیں کیا جاسکتا کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی کسی لیبارٹری سے لیک ہوا ہو۔ یاد رہنا چاہیے کہ چین کی ایسی تجربہ گاہیں ابھی بھی فعال ہیں جہاں پیچیدہ جرثوموں پر تحقیق ہورہی ہے۔ اس نوعیت کی تحقیق صرف ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی ہیRead More