Main Menu

Tuesday, August 11th, 2020

 

لبنانی حکومت مظاہروں کے سامنے نہ ٹھہر سکی، وزیر اعظم مستعفی

بیروت: لبنان کے دارالحکومت میں قیامت خیز دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور مظاہروں کے بعد وزیر اعظم حسن دیاب سمیت لبنان کی پوری کابینہ مستعفی ہوگئی ۔ پیر کو اپنی کابینہ کے بیش تر افراد کے مستعفی ہونے کے بعد قوم سے مختصر خطاب میں وزیر اعظم لبنان حسن دیاب نے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیروت کا دھماکا کرپشن کا نتیجہ تھا۔ حسن دیاب نے کہا کہ وہ تبدیلی کی جنگ میں عوام کا ساتھ دینے کے لیے اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔Read More