News Desk

 

امریکا کا پاکستان پر افغانستان میں شراکتی کردارکے لیے زور

اسلام آباد:  امریکا نے کہاہے کہ پاکستان اس کے ساتھ شراکت داری سے افغانستان میں امن کے ہدف کے حصول کیلئے بامعنی کردارادا کرسکتا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق یہ بات جنوبی ووسطی ایشیاء کیلئے قائم مقام معاون وزیرخارجہ ایمبیسیڈرایلس جی ویلز نے پاکستان کادورہ مکمل کرنے پراور پاکستانی سیاسی وعسکری حکام سے دوطرفہ ملاقاتوں میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ افغانستان میں شراکت داری کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔


اسرائیل اور فلسطین کو اپنی اپنی سرزمین کا حق حاصل ہے، سعودی ولی عہد

واشنگٹن:  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے تاہم اسرائیل کو بھی اپنی سرزمین کا حق حاصل ہے۔ امریکی اخبار دی اٹلانٹک سے بات کرتے ہوئے سعودی عرب کے ولی عہد کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ تمام لوگوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایک پُر امن ریاست میں رہیں اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو اپنی اپنی زمین کا حق حاصل ہے اور دونوں ایک پُر امن ریاستRead More


امریکا میں یوٹیوب ہیڈکوارٹر میں فائرنگ سے ایک ہلاک، 4 زخمی

کیلیفورنیا:  امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ’یوٹیوب‘ کے ہیڈکوارٹر میں ایک خاتون نے فائرنگ کرکے 4 ملازمین کو زخمی کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق  یوٹیوب ہیڈ کوارٹر میں 36 سالہ خاتون نے نامعلوم وجوہات کے باعث پہلے دفتر میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یوٹیوب کی دو خاتون اور دو مرد ملازمین زخمی ہوگئے اور بعد ازاں خاتون نے خود کو بھی گولی مار لی اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔زخمیوں کو زکر برگ اسپتال فرانسیسکو منتقل کردیاRead More


اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہوگئی

غزہ:  غزہ اور مغربے کنارے میں صیہونی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے جب کہ 1400 سے زائد زخمی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے جب کہ 1400 زخمی افراد میں سے 758 افراد براہراست گولیاں لگنے کے سبب شدید زخمی ہیں تاہم دیگر افراد ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جن کیRead More


ایران کے ساتھ جنگ چھڑ سکتی ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

واشنگٹن:  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ آئندہ 10، 15 سال میں ایران کے ساتھ جنگ چھڑ جانے کا امکان ہے۔ امریکی اخبار ’ٹائمز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ امریکا کو شام سے اپنے فوجی دستے واپس بلانے کے بجائے عالمی برادری کے ساتھ مل کر ایران پر سیاسی اور اقتصادی دباؤ ڈالنا چاہیئے تاکہ خطے میں جاری کشیدگی کو ختم کیا جا سکے بصورت دیگر اس بات کا قوی امکان پیدا ہو چکا ہے کہ آئندہ 10 سےRead More


اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 فلسطینی شہید، 1100 سے زائد زخمی

غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے  فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ اور ربڑ کی گولیاں چلانے سے 15 افراد شہید اور 1100 سے زائد زخمی ہوگئے۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین میں مقبوضہ بیت المقدس  کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف گزشتہ 6 ہفتوں سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے تاہم 30 مارچ سے ان مظاہروں میں شدت آ گئی ہے اور مظاہرین کی جانب سے صرف غزہ میں 700 میٹر پر محیط طویل خیمے لگا دیئے گئے ہیں جسے روکنے کے لیے قابض اسرائیلی فوج نے مظاہرینRead More


صدر ٹرمپ کا شام سے امریکی فوجی واپس بلانے کا اعلان

دمشق / ورجینیا:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے اپنی افواج واپس بلانے کا اعلان کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ شام میں امریکی افواج کا کام داعش کو شکست دینا تھا۔ فوج نے یہ کام بخوبی انجام دے دیا ہے۔ وہ ریاست ورجینیا کے شہر رچمونڈ میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ امریکی صدر نے کہاکہ فوجی اہلکار جلد اپنی سرزمین پر واپس پہنچ جائیں گے۔ بریفنگ کے دوران صحافیوں نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ہیدر نوئرٹ سے سوال کیا کہ صدرRead More


ملالہ یوسف زئی کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد:  نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر ملالہ کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔  ملالہ یوسف زئی گزشتہ رات غیرملکی پرواز ای کے 614 کے ذریعے برطانیہ سے اسلام آباد پہنچیں جہاں سے وہ فیملی کے ہمراہ ایئر پورٹ سے اسلام آباد کے نجی ہوٹل پہنچیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، ان کی ساڑھے 5 سال بعد پاکستان آمد پر بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفRead More


مغرب کو سفارتکاروں کے اخراج کا بھرپور جواب دیا جائے گا، روس

ماسکو:  روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس مغربی ملکوں کی گستاخی پر خاموشی اختیار نہیں کرے گا اور مغرب کو روسی سفارت کاروں کے اخراج کا بھرپور جوب دیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک نے روسی سفارت کاروں کے اخراج کے سبب ماسکو سے معذرت بھی کی جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ اقدام امریکی دباؤ اور بلیک میلنگ کا نتیجہ ہے۔ دباؤ اورRead More


30 باصلاحیت ایشیائی نوجوانوں میں 9 پاکستانی شامل

نیویارک:  فوربز میگزین ایشیا نے مختلف شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے اور نئی ایجادات کرنے والے ایشیائی نوجوانوں کی فہرست جاری کردی جس میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ہر سال جاری ہونے والی یہ فہرست جسے ’’30 انڈر 30‘‘ بھی کہا جاتا ہے، ایسے 30 نوجوانوں پر مشتمل ہوتی ہے جنہوں نے کسی بھی وجہ سے غیرمعمولی شہرت حاصل کی ہو۔ 2018 کی اس تازہ فہرست میں 9 پاکستانی نوجوانوں کا شامل ہونا بلاشبہ اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستانی نوجوان بھی اپنے ٹیلنٹ میں کسی سے کمRead More


شمالی کوریا کے سربراہ کی چینی صدرسے ملاقات

بیجنگ:  شمالی کوریا نے سربراہ کم جونگ اُن کے دورہ چین کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدرشی جن پنگ کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے سربراہ کم جونگ اُن کے دورہ چین کی تصدیق کردی۔ کم جونگ اُن کی چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوئی۔ ملاقات میں شمالی کوریا کے سربراہ نے کہا کہ اگرجنوبی کوریا اور امریکا ان کی کوشش کا خیرسگالی کے ساتھ جواب دے اور امن اور استحکام کاRead More


امریکا نے 7 پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن:  امریکی بیورو آف انڈسٹری اور سیکیورٹی نے امریکی مفادات کے خلاف کام کرنے کے الزام میں 7 پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ بیورو آف انڈسٹری اور سیکیورٹی نے 23 غیر ملکی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے جس میں 7 پاکستانی کمپنیاں بھی شامل ہیں، پاکستانی کمپنیوں پر پابندی امریکی مفادات اور خارجہ پالیسیوں کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر عائد کی گئی ہیں۔ خبررساں ادارے کے مطابق جن کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ان پر مبینہRead More


پاکستان سے اب تک محبت کرنے والے بنگلہ دیشیوں کوسزا ملنی چاہیئے، شیخ حسینہ

ڈھاکہ:  بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے اب تک محبت کرنے والے بنگلہ دیشیوں کو سزا ملنی چاہیئے۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے وہ شہری جو ایک خود مختارملک میں رہتے ہوئے اب تک پاکستان سے محبت کرتے ہیں، انہیں سخت سزا ملنی چاہیئے، ہمیں ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جن کی مدد سے بنگلہ دیشی شہریوں میں پاکستان کی محبت ختمRead More


شام پر حملے کے سنگین نتائج ہونگے، روس کی امریکا کو پھر وارننگ

ماسکو / ادلب / دمشق:   روس کے نائب وزیر خارجہ ریابکوف نے امریکا کو شام پر حملے کے سلسلے میں ایک بار پھر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکا کا حملہ ناقابل قبول ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شامی حکومت کی دہشت گردوں کے خلاف کامیابی پر دہشت گردوں کے حامی ممالک برہم ہیں اور امریکا دہشت گردوں کے ہاتھوں جزوی شکست کی تلافی کے سلسلے میں شام پر حملے کا منصوبہ بنارہا ہے جو ناقابلRead More


برطانوی وزیرخارجہ نے روسی صدر کو ہٹلر سے تشبیہ دیدی

لندن:  برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے سوالوں کے جواب میں وزیرخارجہ جانسن نے روسی صدر کاجرمنی کے ہٹلر سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہٹلر نے اولمپکس کو استعمال کیا تھا اسی طرح پیوٹن بھی فٹبال ورلڈ کپ کو استعمال کررہے ہیں۔ بورس جانسن نے کہا کہ روسی صدر فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کے ذریعے اپنے ملک کا مقام اونچا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،یہ ایساRead More