News Desk

 

سعودی حکومت سے معاہدے کے تحت رہائی ملی، شہزادہ ولید بن طلال

ریاض:  سعودی شہزادہ ولید بن طلال کو سعودی حکومت سے ایک معاہدے کے بعد رہائی ملی ہے۔ یہ بات کنگڈم ہولڈنگز کے مالک شہزادہ الولید بن طلال نے رہائی کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں بتائی۔ وہ سعودی عرب میں کرپشن الزامات کے تحت تین ماہ تک نظر بند رہے۔ ایک مغربی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ انھوں نے سعودی حکومت سے اپنی رہائی کے لیے ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں تاہم انھوں نے معاہدے کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ حساسRead More


پاکستان دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی میں زیادہ ذمہ داری دکھائے، امریکا

واشنگٹن:  امریکی محکمہٴ خارجہ کی ترجمان  ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی میں زیادہ ذمہ داری دکھائے اورطالبان کے علاوہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف بھی سخت سے سخت کارروائی کرے۔ بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ گو کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف چند مثبت اقدامات کیے ہیں لیکن دہشت گردی کے خاتمے کی ذمہ داری اس وقت تک پوری نہیں ہو سکتی جب تک پاکستان حقانی نیٹ ورکRead More


کسی قیمت پر ایٹمی ہتھیار ختم نہیں کریں گے، روس کا اعلان

ماسکو:  امریکا اور یورپ سے کشیدگی کے بعد روس نے ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے عالمی معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ عالمی سلامتی اور استحکام کیلیے جوہری ہتھیار لازمی ہیں۔ ماسکو میں ٹی وی اور ریڈیو کو انٹرویو میں سرگئی لاروف کا کہنا تھاکہ امریکا، برطانیہ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک کے ایٹمی ہتھیار استعمال کے لیے تیار ہیں یہ کھلی جارحیت ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس تو کیا کوئی اور ایٹمی طاقت بھی جوہریRead More


صرف موت ہی مجھ سے سعودی تخت چھین سکتی ہے، ولی عہد محمد بن سلمان

واشنگٹن:  سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ صرف موت ہی انہیں سعودی تخت و تاج سے محروم کرسکتی ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکا کا دورہ کررہے ہیں اور وہ کل صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ یہ تو خدا کو ہی پتہ ہے کہ میں کتنا جیوں گا،Read More


ولادی میر پیوٹن چوتھی بار روس کے صدر منتخب

ماسکو:  روس کے صدارتی انتخاب میں ولادی میر پیوٹن چوتھی بار واضح برتری کے ساتھ صدر منتخب ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں نئے صدر کے لیے انتخابی عمل منعقد کیا گیا جس میں موجودہ صدر ولادی میر پیوٹن کے علاوہ 7 امیدوار میدان میں موجود تھے تاہم اس بار بھی پیوٹن کا پلڑا بھاری رہا۔ ایگزٹ پول کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے 73.9 فیصد ووٹ لے کر فیصلہ کن برتری حاصل کرکے چوتھی بار بھی روس کا صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔


شی جن پنگ دوسری مدت کے لیے چین کے صدر منتخب

بیجنگ:  چین کی پارلیمنٹ نے شی جن پنگ کو دوسری مدت کے لیے صدر منتخب کرلیا ہے  جس کے بعد وہ 2023 تک ملک کے صدر رہیں گے۔ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس میں تمام 2 ہزار 970 ارکان نے شی جن پنگ کے حق میں ووٹ دیا جب کہ اینٹی کرپشن فورس کے سربراہ اور صدر شی جن پنگ کے دست راست وانگ کشان کو آئندہ 5 سال کے لیے نائب صدربھی منتخب کیا گیا، نائب صدر منتخب ہونے والے وانگ کشان کی حمایت میں 2969 ووٹ پڑےRead More


فلسطینیوں کا مفاد اولین ترجیح ہے، سعودی ولی عہد

واشنگٹن:  سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنے  دورہ امریکا کے دوران باورکرایا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں کے مفادات کی حمایت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ اپنے دورہ امریکا کے دوران ’سی بی ایس‘ ٹی وی کودیے گئے انٹرویو میں ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے تاریخی تعلقات80سال پر محیط ہیں۔ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں امریکا کا پراناحلیف ہے۔ ’سی بی ایس‘ ٹی وی کے پروگرام’’60منٹ‘‘ میں بات کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہاRead More


مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 38 زخمی

مقبوضہ بیت القدس:   مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی پرامن فلسطینی مظاہرین پر وحشیانہ فائرنگ،آنسوگیس کی شیلنگ اوردھاتی گولیوں کے استعمال کے نتیجے میں 38 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے جبکہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے توپ خانے سے شدید گولہ باری کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ اور متعدد مویشی ہلاک ہو گئے۔ ہلال احمرفلسطین کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس میں العیزریہ کے مقام پر نہتے فلسطینیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ اور وحشیانہ لاٹھی چارجRead More


ڈونلڈ ٹرمپ کا نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو فارغ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن:   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امریکی اخبار نے دعویٰ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو بدلنے کا فیصلہ کرلیا تاہم اس کا اعلان وہ ابھی نہیں کریں گے جب کہ امریکی صدر ان کا مضبوط متبادل تلاش کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو میک ماسٹر سے شکایت ہے کہRead More


ترکی شام میں فوجی کارروائی بند کرے، یورپی پارلیمنٹ

دمشق:   یورپی پارلیمنٹ نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ عفرین اور دیگر شامی علاقوں میں اپنی عسکری کارروائی کو روک دے اور ترک افواج کو واپس بلا لے۔ یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ترکی کو شامی تنازع کے حل کی خاطر تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے تاہم ترک صدر رجب طیب اردوان نے یورپی مطالبے کو مسترد کر دیا ہے، انھوں نے کہا ہے کہ وہ ان کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، جنھیں امریکا سمیت یورپی یونین نے بھی دہشت گردRead More


نیپال کے چیف جسٹس غلط تاریخ پیدائش بتانے پر برطرف

کھٹمنڈو:  نیپال میں چیف جسٹس گوپال پرساد پاراجولی کو غلط تاریخ پیدائش بتانے پر برطرف کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں چیف جسٹس گوپال پرساد پاراجولی پر اپنی دستاویزات میں غلط تاریخ پیدائش بتانے کا جرم ثابت ہوگیا، جس پر جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس کو ان کے منصب سے فارغ کر دیا۔ چیف جسٹس پر الزام تھا کہ وہ اب سے 7 ماہ پہلے ہی ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ چکے ہیں لیکن انہوں نے مدت ملازمت میں توسیع کے لیے اپنی غلط تاریخRead More


ایران نے ایٹم بم بنایا تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے، سعودی ولی عہد

ریاض:  سعودی عرب کی کابینہ نے جوہری توانائی پروگرام کی قومی پالیسی  کی منظوری دے دی ہے جب کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے نیوکلیئر بم بنایا تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ  کی جانب سے جوہری توانائی پروگرام کی منظوری پرامن مقاصد کے لیے دی گئی ہے۔ یہ منظوری ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ امریکا سے چند روز قبل دی گئی ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان  19 سے 22Read More


امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر پر کرپشن کا الزام، نیب نے طلب کرلیا

اسلام آباد:  نیب نے حکومت کو 40 ارب روپے کا نقصان  پہنچانے کے الزام میں امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر کو طلب کرلیا۔ نیب لاہور نے امریکا کے لیے نامزد  سفیر علی جہانگیر کو کرپشن کیس پر 22 مارچ کو تحقیقات کے لیے طلب کرلیا ہے۔ ان پر اپنی ہی کمپنی کے شیئر کی ان سائیڈ ٹریڈنگ کا الزام ہے جس کے تحت علی جہانگیر نے اپنی کمپنی ایگری ٹیکس کے 11 روپے مالیت کے حصص حکومتی اداروں کو 35 روپے میں فروخت کیے۔ اس اقدام کی وجہ سےRead More


امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے ہٹادیا گیا

واشنگٹن:  امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ  سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائک پومپیو کونیا وزیرخارجہ مقررکردیا گیا ہے۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو سبکدوش کر کے مائک پومپیو کونیا وزیر خارجہ مقررکردیا ہے، مائک پومپیو اس سے قبل امریکی تحقیقاتی ادارے سی آئی اے کے سربراہ تھے جب کہ اُن کی جگہ پہلی مرتبہ کسی خاتون کو سی آئی اے کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ امریکی صدر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہنا تھا کہ  ریکسRead More


برطانیہ کا 23 روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

لندن:  برطانیہ نے سابق روسی جاسوس پر اعصابی گیس کے حملے کی وضاحت پیش نہ کرنے پر 23 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم تھریسامے نے سیلسبری میں سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی کو اعصابی گیس کا نشانہ بنانے والے پسِ پردہ عناصر اور عوامل کی وضاحت نہ دینے پر 23 روسی سفارتکاروں کو برطانیہ سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے ان سفارتکاروں کو ایک ہفتے کے اندر اندر برطانیہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ برطانویRead More