Main Menu

Tanveer Khan

 

لبنانی حکومت مظاہروں کے سامنے نہ ٹھہر سکی، وزیر اعظم مستعفی

بیروت: لبنان کے دارالحکومت میں قیامت خیز دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور مظاہروں کے بعد وزیر اعظم حسن دیاب سمیت لبنان کی پوری کابینہ مستعفی ہوگئی ۔ پیر کو اپنی کابینہ کے بیش تر افراد کے مستعفی ہونے کے بعد قوم سے مختصر خطاب میں وزیر اعظم لبنان حسن دیاب نے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیروت کا دھماکا کرپشن کا نتیجہ تھا۔ حسن دیاب نے کہا کہ وہ تبدیلی کی جنگ میں عوام کا ساتھ دینے کے لیے اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔Read More


سفارتی جنگ؛ چین کا بھی امریکی قونصلیٹ بند کرنے کا حکم

بیجنگ: ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ بند کیے جانے کے بعد چین نے بھی چینگ ڈو میں امریکی قونصلیٹ بند کرنےکا حکم دے دیا۔ چین اور امریکا کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھتی جارہی ہے، امریکا کی جانب سے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کرنے کے بعد چین نے بھی جنوب مغربی شہر چینگ ڈو میں قائم امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ہوسٹن میں قونصل خانہ بند کرکےRead More


جامع مسجد آیا صوفیہ میں 86 سال بعد نماز جمعہ کی ادائیگی

استنبول: ترکی کے شہر استنبول کی معروف مسجد آیا صوفیہ میں 86 برس بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔ اس موقع پر لاکھوں فرزندان توحید نماز جمعہ پڑھنے کے لیے آیا صوفیہ پہنچے۔ یوں لگ رہا تھا جیسے پورا استنبول ہی نماز کے لیے امڈ آیا ہو۔ نماز سے قبل خطبہ ہوا اور ترک صدر نے تلاوت بھی کی۔ طویل عرصے بعد جب مسجد کے میناروں سے اذان کی پرسوز صدا بلند ہوئی تو کئی آنکھیں اشک بار ہوگئیں اور روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ رات سے ہی لوگوںRead More


جنوبی کوریا کا دفاعی سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ

سیول: جنوبی کوریا نے اپنا پہلا دفاعی سیٹلائٹ کامیابی سے خلاء میں بھیج دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا نے اپنے پڑوسی ملک شمالی کوریا کے خلاف اپنی دفاعی صلاحیتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت جنوبی کوریا نے اپنا پہلا دفاعی سیٹلائٹ ANASIS-II خلاء میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا نے پرائیوٹ راکٹ کمپنی اسپیس ایکس کی مدد سے دفاعی سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا۔ اسپیس ایکس کے حکام نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاRead More


آن لائن کلاسز لینے والے تمام غیرملکی طالبعلم امریکا چھوڑ دیں، ٹرمپ انتظامیہ کا حکم

واشنگٹن ڈی سی: امریکا کے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کی امیگریشن اینڈ کسٹمز اینفورسمنٹ (آئی سی ای) برانچ نے نئے قوانین جاری کیے ہیں جن کے تحت، امریکا میں ایجوکیشن ویزا پر مقیم وہ تمام غیر ملکی طلبہ جو حالیہ کورونا وبا کی وجہ سے آن لائن کلاسز لے رہے ہیں، وہ جلد از جلد امریکا چھوڑ دیں۔ غیر ملکی طالب علموں کے امریکا میں رہنے کےلیے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ وہ اپنا تبادلہ کسی ایسے تعلیمی ادارے میں کروالیں جہاں کلاس میں حاضری کےلیے باقاعدہRead More


سپریم کورٹ کا 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے اور نیب ریفرنسز کے فیصلوں کیلئے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں لاکھڑا کول مائننگ پاور پلانٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب کی جانب سے ریفرنس کا فیصلہ نہ ہونے پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ریفرنسز کا جلد فیصلہ نہ ہونے سے نیب قانون بنانے کا مقصد ختم ہو جائیگا، 20، 20 سال سےRead More


او آئی سی کا بھارت سے کشمیرمیں لاک ڈاؤن ختم اور گرفتارشہری رہا کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: او آئی سی رابطہ گروپ نے عالمی برادری اور بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد اور انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا ہے اس کے علاوہ بھارت سے تمام گرفتار کشمیری رہانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی رابطہ گروپ اجلاس میں کشمیروں کی جد و جہد آزادی کی حمایت کی گئی. ورچول اجلاس میں میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کی مخالفت کی گئی. اجلاس میں زور دیا گیا کہ مسئلہ کشمیرRead More


کورونا وبا کی آڑ میں جمہوریت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، عالمی سماجی تنظیم کا انکشاف

اسٹاک ہوم: انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ الیکٹورل اسسٹنس (آئیڈیا) نے 500 مشہور سیاسی و سماجی شخصیات کے دستخطوں سے ایک کھلا خط جاری کیا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ کئی ممالک میں کورونا وبا کی آڑ میں جمہوریت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے اور انسانی حقوق پامال کیے جارہے ہیں۔ اسٹاک ہوم، سویڈن میں واقع ’آئیڈیا‘ سے جاری ہونے والے اس کھلے خط پر مختلف ممالک کے سابق صدور، سابق وزرائے اعظم، ماہرینِ قانون، دانشوروں اور نوبل انعام یافتگان سمیت تقریباً 500 شخصیات کے دستخط ہیں۔Read More


صدارتی انتخابات میں ناکام رہا تو امریکا کیلیے افسوسناک ہو گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگروہ صدارتی انتخابات میں ناکام رہے تو یہ ملک کے لیے افسوسناک ہو گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کہ سال 2020 کے صدارتی انتخابات میں ان کی ناکامی ملک کیلئے باعثِ افسوس ہو گی۔ ٹرمپ نے فوکس نیوز کے ملکی ایجنڈے کے حوالے سے سوالات کا جواب دیا۔ انھوں نے سابق نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائڈن کے بیانات کہ ٹرمپ نومبر دھاندلی کرنے کی کوشش کریں گے اور اگر ٹرمپRead More


لداخ؛ چین سے جھڑپ میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 20 ہوگئی

نئی دہلی: لداخ میں جاری چین بھارت کشیدگی میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ بھارتی نیوز چینل کے مطابق لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین اور بھارت کے مابین ہونے والی چھڑپ میں 20 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل چینی فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران کرنل سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ میں چینی اور بھارتی فوج کے مابین ایک بار پھر کشیدگی ہوئی جس کے بعد ایل اے سیRead More


پاکستان میں گَدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ برس کے دوران گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ قومی اقتصادی سروے رپورٹ برائے 20-2109 کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران گدھوں کی تعداد 54لاکھ سے بڑھ کر 55لاکھ ہوگئی تاہم گھوڑوں,اونٹوں اورخچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ روپورٹ میں ملک کے اندر مویشیوں کی تعداد سے متعلق دی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ، خچروں کی 2 لاکھ اور ملک میں اونٹوں کی 11 لاکھ تعداد برقرار رہی ۔ ایک سال میںRead More


امریکا ’’اپنی زبان کو لگام دے!‘‘ شمالی کوریا کی دھمکی

پیونگ یونگ: شمالی اور جنوبی کوریا کے باہمی تعلقات پر امریکی محکمہ خارجہ کے اظہارِ افسوس کا جواب دیتے ہوئے شمالی کوریا نے دھمکی آمیز انداز میں کہا ہے کہ امریکا ’’اپنی زبان کو لگام دے‘‘ اور اپنے اندرونی مسائل حل کرنے پر توجہ دے، ورنہ ’’خوفناک تجربے کےلیے تیار رہے۔‘‘ واضح رہے کہ چند روز پہلے شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے جنوبی کوریا سے ہاٹ لائن پر مواصلاتی رابطہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جسے امریکی محکمہ خارجہ نے ’’مایوس کن اقدام‘‘ قرار دیتے ہوئےRead More


انڈونیشیا نے حج میں اپنے شہریوں کی شرکت منسوخ کردی

جکارتہ: انڈونیشیا نے رواں برس اپنے شہریوں کی حج میں شرکت منسوخ کردی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر برائے مذٓہبی امور فخر الرضی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سعودی حکام کی تاحال صورت حال واضح کرنے میں ناکامی کے باعث حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے اور کورونا وائرس وبا کے باعث پیدا ہونے والے تحفظات کے بنا پر رواں سال حج میں اپنے عازمین کی شرکت منسوخ کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ انتہائی ناخوش گوار اور سختRead More


شدید سمندری طوفان کا خطرہ، ممبئی میں مکمل کرفیو

ممبئی: ہندوستانی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں سمندری طوفان کے خطرے کے پیشِ نظر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے جبکہ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ دو سے تین دن کا راشن جمع کرلیں اور اپنے لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فونز بھی مکمل چارج کرلیں کیونکہ طوفان کے دوران ممبئی شہر کی بجلی کئی گھنٹوں تک بند بھی کی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میںRead More


کورونا وبا: یورپی یونین میں 750 ارب یورو کے ’معاشی بحالی فنڈ‘ کی تجویز

برسلز: یورپی یونین کے ایگزیکٹیو کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈر لین نے کورونا وبا سے متاثرہ یورپی معیشت کی بحالی کےلیے گزشتہ روز 750 ارب یورو (825 ارب امریکی ڈالر یا تقریباً 1330 کھرب پاکستانی روپے) کے امدادی فنڈ کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یورپی یونین میں شامل ممالک کو اس بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اس امدادی فنڈ میں سے 500 ارب یورو گرانٹ کی شکل میں جبکہ باقی 250 ارب یورو قرضوں کیRead More